کس قدر سرکار کی ہے پیاری پیاری گفتگو
کس قدر سرکار کی ہے پیاری پیاری گفتگو
عرش پہ رب نے بلا کے آپ سے کی گفتگو
چاہے دشمن جان کا تھا ہو گیا وہ آپ کا
جس نے آقا آپ کی اک بار سن لی گفتگو
اس گھڑی بارانِ رحمت کی جھڑی محسوس کی
جب کسی نے آپ کی رحمت کی چھیڑی گفتگو
سوچتا ہوں کس قدر ہو گا وہ منظر دلنشیں
جب صحابہ سن رہے ہوتے تھے ان کی گفتگو
میں ریاض الجنۃ میں ہوتا جو آصفؔ اک حجر
ناز کرتا جب بھی سنتا ان کی میٹھی گفتگو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.