Font by Mehr Nastaliq Web

ہیں ارمان دل میں ہمارے ہزاروں

محمد آصف قادری

ہیں ارمان دل میں ہمارے ہزاروں

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    ہیں ارمان دل میں ہمارے ہزاروں

    مدینے کے دیکھیں نظارے ہزاروں

    مجھے ایک ان کا سہارا ہے کافی

    کروں کیا میں لے کے سہارے ہزاروں

    لگاتے نہ جو آپ سینے سے آقا

    کہاں جاتے پھر غم کے مارے ہزاروں

    بھنور میں لیا ان کا جب نامِ نامی

    وہیں بن گئے پھر کنارے ہزاروں

    لگے ان کے نعلین سے جو بھی ذرے

    کریں رشک ان پر ستارے ہزاروں

    دعا ہے مدینے کی گلیوں میں آصفؔ

    شب و روز اپنے گزارے ہزاروں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے