ہوگی کس سے بیاں عظمتِ مصطفیٰ
ہوگی کس سے بیاں عظمتِ مصطفیٰ
ہے وراءالوریٰ رفعتِ مصطفیٰ
ایک مجھ پہ تو کیا ساری دنیا پہ ہے
شفقتِ مصطفیٰ رحمتِ مصطفیٰ
یاد رکھا ہمیشہ نہ بھولے اسے
کتنی خوش بخت ہے امت مصطفیٰ
اس حقیقت کو تسلیم سب نے کیا
روحِ قرآن ہے سیرتِ مصطفیٰ
ساری بے چینیاں دور ہو جائیں گی
دیکھ لوں گا میں جب صورتِ مصطفیٰ
سرخرو دین و دنیا میں ہو جاؤں گا
جب ہوا عاملِ سنتِ مصطفیٰ
دونوں اعزاز آصف مجھے مل گئے
نسبتِ مصطفیٰ مدحتِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.