کیا کچھ نہیں ملتا ہے بھلا آپ کے در سے
کیا کچھ نہیں ملتا ہے بھلا آپ کے در سے
پاتے ہیں سبھی شاہ و گدا آپ کے در سے
یوں بٹتی ہے سوغاتِ سخا آپ کے در سے
کوئی نہیں محرومِ عطا آپ کے در سے
خورشید و قمر اور چمکتے ہوئے تارے
روشن ہوئے سب لے کے ضیا آپ کے در سے
صد شکر کہ میں بھی ہوں گدا آپ کے در کا
صد فخر کہ جو کچھ بھی ملا آپ کے در سے
آ جاؤ لیے جاو مری آل کا صدقہ
آتی ہے یہ ہر وقت صدا آپ کے در سے
امت کو کیے جاتی ہے سیراب برابر
رحمت کی چلی ایسی گھٹا آپ کے در سے
پھر اور کسی در کی نہ حاجت رہی اس کو
آصفؔ جو بھی وابستہ ہوا آپ کے در س
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.