Font by Mehr Nastaliq Web

صبا مست ہو کر پھر آنے لگی

محمد احمد پرتاپ گڑھی

صبا مست ہو کر پھر آنے لگی

محمد احمد پرتاپ گڑھی

MORE BYمحمد احمد پرتاپ گڑھی

    صبا مست ہو کر پھر آنے لگی

    پیامِ محبت سنانے لگی

    تصور میں کس کو یہ لانے لگی

    مرے دل پہ بجلی گرانے لگی

    مدینہ کی پھر یاد آنے لگی

    جنونِ محبت بڑھانے لگی

    وہ آٹھ آٹھ آنسو رلانے لگی

    کہ پھر آگ دل میں لگانے لگی

    کچھ اس طرح نغمے سنانے لگی

    مجھے مرغ بسمل بنانے لگی

    مرے دل کی کلیاں کھلانے لگی

    کہ فصل بہاراں پھر آنے لگی

    شرابِ تصور پلانے لگی

    مجھے مست و بے خود بنانے لگی

    دوانہ مجھے پھر بنانے لگی

    ہنسانے لگی اور رلانے لگی

    نہ جانے مجھے کیا دکھانے لگی

    بہار قبا یاد آنے لگی

    مری تشنگی پھر بڑھانے لگی

    مجھے یاد زمزم کی آنے لگی

    یہ کس واسطے میں تڑپنے لگا

    صدا کیا یہ کانوں میں آنے لگی

    مسرت سے کیوں جھومنے میں لگا

    یہ کیا مجھ کو مژدہ سنانے لگی

    مبارک مبارک یہ امید و بیم

    محبت کا نقشہ دکھانے لگی

    پڑھو کیوں نہ دل سے درود و سلام

    مجھے لذت دید آنے لگی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے