حمد تیری اے خدائے لم یزل
حمد تیری اے خدائے لم یزل
ہے یہ اپنی زندگی کا ماحصل
توہی خالق ہے توہی خلاق ہے
تو ہی رب انفس و آفاق ہے
تیری قدرت کی نہیں کچھ انتہا
شکر تیرا کیا کسی سے ہو ادا
یا علیم یا سمیع یا بصیر
تو ہی مالک تو ہی رب العالمیں
نام تیرا میرے دل کی ہے دوا
ذکر تیرا روح کی میری شفا
یہ زمین و آسماں شمس و قمر
دیتے ہیں سب ذات کی تیری خبر
تو ہی مالک تو ہی رب العالمیں
تیرے در پرجھکتی ہے سب کی جبیں
شان تیری کون سمجھے گا بھلا
ابتدا تو ہی ہے تو ہی انتہا
تو ہی ہے مقصود تو ہی مدعا
جان و دل کرتا ہوں میں تجھ پر فدا
کید سے شیطان کے یا رب چھڑا
اور شرورِ نفس سے مجھ کو بچا
یا الٰہی مجھ کو اب اپنا بنا
کر لے تو مقبول احمدؔ کی دعا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.