شانِ حضور فکرِ بشر میں نہ آ سکے
شانِ حضور فکرِ بشر میں نہ آ سکے
کوئی بھی مصطفیٰ کی حقیقت نہ پاسکے
تفصیل کیا بیان ہو ان کے عروج کی
عرشِ علیٰ پہ ان کے سوا کون جا سکے
والفجر ان کے چہرے کو قرآن نے کہا
مہتاب ان کے حسن کی کیا تاب لا سکے
دیکھے جو ایک بار مدینے کی رونقیں
پھر وہ حرم کی یاد نہ دل سے بھلا سکے
کو ہوسکا نہ ذکر محمد سے آشنا
محشر میں وہ حضور کو کیا منہ دکھا سکے
جس پر ظہوریؔ ان کی نگاہِ کرم رہے
اس کا نشاں نہ کوئی جہاں سے مٹا سکے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.