Font by Mehr Nastaliq Web

یوں تو سارے نبی محترم ہیں سرورِ انبیا تیری کیا بات ہے

محمد علی ظہوری

یوں تو سارے نبی محترم ہیں سرورِ انبیا تیری کیا بات ہے

محمد علی ظہوری

MORE BYمحمد علی ظہوری

    یوں تو سارے نبی محترم ہیں سرورِ انبیا تیری کیا بات ہے

    رحمتِ دو جہاں اک تری ذات ہے اے حبیبِ خدا تیری کیا بات ہے

    روحِ کون و مکاں پہ نکھار آ گیا روحِ انسانیت کو قرار آگیا

    مرحبا مرحبا ہر کسی نے کہا آمدِ مصطفیٰ تیری کیا بات ہے

    حضرت آمنہ کے دلارے نبی غمزدہ امتوں کے سہارے نبی

    روزِ محشر کہے گی یہ خلقِ خدا سب کے مشکل کشا تیری کیا بات ہے

    چار سو رحمتوں کی گھٹا چھا گئی باغِ عالم میں فصلِ بہار آگئی

    دل کا غنچہ کھلا اسمِ اعظم ملا ذکرِ صلِ علیٰ تیری کیا بات ہے

    رحمتِ دو جہاں کا خرنینہ ملےِ جب گلے سے ہوائے مدینہ ملےِ

    عرشیوں کی ندا فرشیوں کی صدا اے درِ مصطفیٰ تیری کیا بات ہے

    آرزو بھی جو دل کی وہ پوری ہوئی روضۂ مصطفیٰ کی حضوری ہوئی

    ہر جگہ پہ ظہوریؔ ظہوری ہوئی اے نبی کے گدا تیری کیا بات ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے