لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں
لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں
آپ کا انتظار کرتے ہیں
ان پہ راضی خدا کی ذات ہوئی
مصطفیٰ سے جو پیار کرتے ہیں
ان کی الفت میں خوش نصیب ہیں وہ
جان و دل جو نثار کرتے ہیں
ان کے در کا فقیر ہوں جن کی
چاکری تاجدار کرتے ہیں
میں خطا بار بار کرتا ہوں
وہ کرم بار بار کرتے ہیں
مدحتِ مصطفیٰ ہے سرمایہ
ہم یہی کاروبار کرتے ہیں
بات ان کی سدا کریں گے ہم
لوگ باتیں ہزار کرتے ہیں
ان کے غم میں ظہوریؔ چین ملے
چارہ گر بے قرار کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.