بجز رحمت کوئی سہارا یا رسول اللہ
بجز رحمت کوئی سہارا یا رسول اللہ
کرم کی بھیک پہ میرا گذارا یا رسول اللہ
عجب تاثیر نام پاک میں رکھی ہے قدرت نے
زمانہ جھوم اٹھا جب بھی پکارا یا رسول اللہ
اسے باغِ ارم کی آرزو باقی نہیں رہتی
جو کر لے تیرے روضے کا نظارہ یا رسول اللہ
ادھر ہو پیکرِ عصیاں ادھر ہو رحمتِ عالم
بھلا پھر ضبط کا کیسے ہو یارا یا رسول اللہ
مجھے معلوم ہے اپنے عمل کی تنگِ دامانی
فقط اک نام ہے لب پہ تمہارا یا رسول اللہ
ظہوریؔ کو بھی تیرے نام لیواؤں سے نسبت ہے
رہے نہ منتظر قسمت کا مارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.