غریب آئے ہیں در پہ تیرے غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
غریب آئے ہیں در پہ تیرے غریب نواز
کرو غریب نوازی مرے غریب نواز
تمہارے در کی کرامت یہ بارہا دیکھی
غریب آئے ہیں اور ہوگئے غریب نواز
تمہاری ذات سے میرا بڑا تعلق ہے
کہ میں غریب بڑا تم بڑے غریب نواز
لگا کے آس بڑی دور سے میں آیا ہوں
مسافروں پہ کرم کیجیے غریب نواز
نہ مجھ سا کوئی گدا ہے نہ تم سا کوئی کریم
نہ در سے اٹھوں گا بے کچھ لیے غریب نواز
حضورِ اشرفِ سمناں کے نام کا صدقہ
ہماری جھولی کو بھر دیجیے غریب نواز
زمانے بھر میں مجھے کر دیا غنی سیدؔ
میں صدقے جاؤں تیری جوگ کے غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.