آدم جادم یہی ذکر ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
آدم جادم یہی ذکر ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
محمد بادشاہ قدیرؔ
MORE BYمحمد بادشاہ قدیرؔ
آدم جادم یہی ذکر ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
آپ کو پا کر نفس کو کھونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
کلمے کی تحقیق کلمے میں ہونا، کلمے کو پا کر کلمہ ہی ہونا
ہونا نہ ہونا تحقیق ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
ہم نام ہو کر گمنام ہونا، ہو کر ہم نام ہونا
حقیقت میں حق کی تحقیق ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
آدم ہونا حوا ہونا، حوا ہو کر آدم ہونا
گندم کھانا بدنام ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
ذات ہونا صفات ہونا، ساقیٔ کوثر کا ہاتھ ہونا
ہاتھ میں لے ہاتھ ہم ذات ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
ہندو بھی ہونا، مسلمان بھی ہونا، انسان کی پہچان آسان ہونا
آسان ہونا نہ حیران ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
کریم اللہ ہونا کرم للہ ہونا قدیرؔ اللہ ہے اللہ بھی ہونا
مرید ہو تو ایسا مرشد بھی ہونا، اللہ بھی ہونا محمد بھی ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.