Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آل احمد سے ہوگا ستارہ طلوع

محمد بادشاہ قدیرؔ

آل احمد سے ہوگا ستارہ طلوع

محمد بادشاہ قدیرؔ

MORE BYمحمد بادشاہ قدیرؔ

    Page-326

    آل احمد سے ہوگا ستارہ طلوع

    دین احمد جگائیں گے وہ چار سو

    سب سے لیں گے یقیں امتحاں روبرو

    وہ ہیں نائب رسولِ خدا ہو بہو

    ہو بہو ہو بہو ہو بہو ہو بہو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    تیرے ملنے کی کس کو نہیں آرزو

    تو حیاتِ نبی اور تو ہی ذاتِ ہُو

    ایک ہُو کی صفت میں جہاں ہے محو

    تیرا شیدا حقیقت میں ہے وحدہٗ

    وحدہ وحدہ وحدہ وحدہ

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    کھول تفسیر دیکھا فثم وجہہ

    جب سے دیکھا ہوں میں میں نہیں تو ہی تو

    سب جہاں تیرا شیدا دکھا اپنا رو

    ہے جہاں دیکھو واں تذکرہ میں و تو

    میں و تو میں و تو میں و تو میں و تو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    تیری وہ شان ہے لا شریک لہ

    تجھ سے ہے عرض میری بچا آبرو

    ہے عجب خلق میں آج کل جستجو

    نہ ہمیں کس سے درکار ہے تیری لو

    تیری لو تیری لو تیری لو تیری لو

    اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو اللہ ہو

    شہ کامل محی الدین خوب رو

    اپنے طالب کے حق میں کیے جستجو

    بس قدیرؔ ان کا ہو کر مرید سرح رو

    دینِ احمد جگاتے چلا چار سو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے