Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

راز مخفی دیکھ لی اظہار کے قابل نہیں

محمد بادشاہ قدیرؔ

راز مخفی دیکھ لی اظہار کے قابل نہیں

محمد بادشاہ قدیرؔ

MORE BYمحمد بادشاہ قدیرؔ

    راز مخفی دیکھ لی اظہار کے قابل نہیں

    کنت کنزاً مخفیاً اسرار کے قابل نہیں

    نحن اقرب خود کہا اور خود ہی سمجھایا ہمیں

    جان لی میں ایسی رگ اظہار کے قابل نہیں

    ثم وجہ اللہ کہا قرآن میں ہے جا بجا

    ہے نہاں اسرار کیا دیدار کے قابل نہیں

    احد اور احمد میں دیکھو فرق ہے صرف میم کا

    جو نہ سمجھا میم وہ سردار کے قابل نہیں

    لام الف اور میم میں ہے بھید قرآں دیکھ لو

    پھنس گئے دنیا میں ہم دلدار کے قابل نہیں

    رہنما کی یاد میں آٹھوں پہر شاداں قدیرؔ

    رازِ مخفی دیکھ لی مختار کے قابل نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے