نہ کہیے کہاں ہیں کہاں ہیں محمد
نہ کہیے کہاں ہیں کہاں ہیں محمد
یہ محفل ہے ان کی یہاں ہیں محمد
اگر ہے نگاہِ حقیقت تو دیکھو
خدا ہے وہاں پر جہاں ہیں محمد
یہی ذکر حق ہے یہی فکرِ ایماں
شہنشاہِ کون مکاں ہیں محمد
جلائے گی کیا اس کو نارِ جہنم
رگِ جاں میں جس کی رواں ہیں محمد
دکھا دے عمل سے زمانے کو عرفاںؔ
نگاہوں میں دل میں نہاں ہیں محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.