یا رحیم یا رحیم یا رحیم
یا رحیم یا رحیم یا رحیم
دردِ عصیاں سے نہ رکھ مجھ کو سقیم
یا غنی یاغنی یا غنی
رکھ فقیری میں تو دل میرا غنی
یا ولی یا ولی یا ولی
مجھ پہ ہو لطفِ خفی لطفِ جلی
یا رشید یا رشید یا رشید
راہ عرفاں مجھ پہ ہو جائے پدید
یا شکور یا شکور یا شکور
رکھ مجھے ہر حال میں اپنا شکور
یا سمیع یا سمیع یا سمیع
کر میسر میرے حاجاتِ جمیع
یا عزیز یا عزیز یا عزیز
مجھ پہ کردے سب سے عشق اپنا عزیز
یا مجید یا مجید یا مجید
دے مری قفلِ تمنا کی کلید
یا کریم یا کریم یا کریم
دو جہاں میں رکھ مجھے بےخوف و بیم
یا بصیر یا بصیر یا بصیر
کر تو اب دیدہ مرے دل کا بصیر
یا لطیف یا لطیف یا لطیف
ہو لطیف اب یہ مرا قلبِ کثیف
یا عظیم یا عظیم یا عظیم
دور بھاگے مجھ سے شیطانِ رجیم
یا غفور یا غفور یا غفور
بخش جو مجھ سے ہوئے فسق و فجور
یا حکیم یا حکیم یا حکیم
دے مجھے ذی علم و حکمت دل سلیم
یا خبیر یا خبیر یا خبیر
کر عطا مجھ کو مرا مافی الضمیر
یا رؤف یا رؤف یا رؤف
دے مجھے قہر و عنایت پر وقوف
یا قدیر یا قدیر یا قدیر
میں نہ ہوں زندانِ عصیاں میں اسیر
یا علیم یا علیم یا علیم
دے مجھے علمِ صراطِ مستقیم
یا جلیل یا جلیل یا جلیل
میں نہ ہوں فردائے محشر میں ذلیل
یا قوی یا قوی یا قوی
دمبدم ایمان ہو میرا قوی
یا ودود یا ودود یا ودود
ہو عطا ہم کو بہشتوں میں خلود
یا حلیم یا حلیم یا حلیم
در گزر فرما بہت ہوں میں اثیم
یا معز یا معز یا معز
ذلتِ دارین سے رکھ محترز
یا مذل یا مذل یا مذل
نفس میرا ہو ذلیل و منفعل
یا حسیب یا حسیب یا حسیب
حشر میں ہوئے حساب آساں نصیب
یا حفیظ یا حفیظ یا حفیظ
وصف ہے جن جن فرشتوں کا غلیظ
ان سے میں تیری حفاظت میں رہوں
یعنی ہوں مغفور جنت میں رہوں
یا شہید یا شہید یا شہید
ذکر میں تیرے ہو دل میرا شہید
یا قدیم یا قدیم یا قدیم
مجھ سے ہر رنج حوادث ہو عدیم
یا رقیب یا رقیب یا رقیب
ہو نگہبان بلا ہائے مہیب
یا محیط یا محیط یا محیط
ملکِ طاعت پر ہو دل میرا محیط
یا وکیل یا وکیل یا وکیل
ہر مرادِ دل کا میری ہو کفیل
یا ملیک یا ملیک یا ملیک
رکھ مجھے خالص غلاموں میں شریک
یا مقیت یا مقیت یا مقیت
یا ممیت یا ممیت یا ممیت
اس قدر قوت میرے بازو میں ہو
ماروں اپنے ہات سے کفار کو
یا حمید یا حمید یا حمید
ہم کو وہاں آسان کیجو اپنا دید
یا غنی یا رحیم یا کبیر
رحم فرما رحم بر حالِ فقیرؔ
من فقیر مذنب کل الدعا
استجب یا ربنا یا ربنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.