تعالیٰ اللہ کیا ہے مرتبہ صدیق اکبر کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوبکر صدیق (مدینہ-سعودی عرب)
تعالیٰ اللہ کیا ہے مرتبہ صدیق اکبر کا
کہ ہے محبوبِ محبوبِ خدا صدیق اکبر کا
محبت میں شہ کونین کی سب کچھ لٹا ڈالا
یہ کیا ایثار تھا شانِ خدا صدیق اکبر کا
ہے آیتِ إذ هما فی الغار میں یہ شانِ یہ رتبہ
ہے یارِ غار محبوبِ خدا صدیق اکبر کا
دیا سب کچھ خدا کی راہ میں قرآن تو دیکھو
ہے أَعطى واتقىٰ کس کا صلہ صدیق اکبر کا
دمِ آخر ہو مرقد ہو سرِ میزان یا پل ہو
مجھے ہر آن ہوگا آسرا صدیق اکبر کا
مقامِ درجہ قربِ نبوت ان کو حاصل تھا
جو اندیشہ نبی کا تھا وہ تھا صدیق اکبر کا
رفاقت اور حفاظت ہی متاعِ دین تھی ان کی
یہی ہر ہر گھڑی تھا مشغلہ صدیق اکبر کا
تحفظ اور کتاب اللہ کا اس طرح فرمایا
علينا جمعہ شاہد ہوا صدیق اکبر کا
شرف حاصل تھا دیدارِ نبی کا چار نسلوں کو
صحابی تھا ہر اک چھوٹا بڑا صدیق اکبر کا
صداقت کیا عدالت کیا سخاوت کیا شجاعت کیا
نبوت کے سوا ہر وصف تھا صدیق اکبر کا
غلامِ حضرتِ صدیق یہ خوشترؔ ہے صدیقی
مرے ہاتھوں میں بھی ہے سلسلہ صدیق اکبر کا
- کتاب : Khushbu-e-Khushtar
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.