بزمِ میلادِ نبی ہے ہر مسلماں شاد ہے
بزمِ میلادِ نبی ہے ہر مسلماں شاد ہے
آمنہ کے لال پیارے مصطفیٰ کی یاد ہے
آنکھ میں روضہ زباں پہ نام دل میں یاد ہے
آئیے آقا یہ گھر اب ہر طرح آباد ہے
آپ ہی کی ذات سے ذات خدا کا ہے ظہور
آپ ہی کے نام سے نام خدا کی یاد ہے
سر وہی سر ہے کہ جس سر میں تمہارا ہے خیال
دل وہی دل ہے کہ جس دل میں تمہاری یاد ہے
اب مدد فرمائیے اے فاتح بدر و حنین
نام لیوا آپ کا دنیا میں پھر برباد ہے
نزع ہو یا قبر ہو میزان ہو یا پل صراط
ہر جگہ اے ماہ طیبہ آپ سے فریاد ہے
کل جہاں دشمن بھی ہو جائے تو خوشترؔ غم نہیں
کالی کملی والے آقا کی اگر امداد ہے
- کتاب : Khushbu-e-Khushtar
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.