اللہ اللہ شہ بغداد کے در تک پہنچا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
اللہ اللہ شہ بغداد کے در تک پہنچا
آج بے گھر جو بھکاری تھا وہ گھر تک پہنچا
ترا منگتا جو تری راہ گزر تک پہنچا
عرش کے بام فرشتوں کے وہ در تک پہنچا
چوم کر خاک ترے در کی جو در تک پہنچا
ایک ذرہ تھا جو اب شمس و قمر تک پہنچا
جھومتا جاتا ہوں کہتا ہوا شیئاً لللہ
تیری الفت کا جو سودا تھا وہ سر تک پہنچا
میں نے دیکھا ہے ترے روضے پہ دیوانوں کی
ہاتھ پھیلائے ہوئے باب اثر تک پہنچا
خدمت دین عمل خیر کی توفیق کے ساتھ
ہم کو پھر اے شہ جیلان مقر تک پہنچا
عفو نے کھول دیا باب شفاعت خوشترؔ
جھونکا بغداد کا جو دامن تر تک پہنچا
- کتاب : Khushbu-e-Khushtar
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.