سراجِ امت فقیہِ ملت امامِ اعظم امامِ اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام اعظم ابو حنیفہ (بغداد-عراق)
سراجِ امت فقیہِ ملت امامِ اعظم امامِ اعظم
ملی تم ہی سے ہمیں ہدایت امامِ اعظم امامِ اعظم
تو وراثِ شاہِ انبیا ہے تو عالمِ سنتِ ہدیٰ ہے
تو ہے امامِ خيارِ امت امامِ اعظم امامِ اعظم
قرآن کیا ہے حدیث کیا ہے درِ رہِ مستقیم کیا ہے
بتایا تم نے ہو تم پہ رحمت امامِ اعظم امامِ اعظم
شریعت و معرفت حقیقت طریقت و راہِ دین و ملت
ملی تم ہی سے ہمیں یہ نعمت امامِ اعظم امامِ اعظم
فقیہ سب ہیں عیال تیرے امام مداحِ حال تیرے
یہ اجتہادی تری بصیرت امامِ اعظم امامِ اعظم
ترے مقلد ہیں شاذلی بھی یہ داتا خواجہ قطب ولی بھی
ہیں تیرے پیر و کثیر امت امامِ اعظم امامِ اعظم
کہاں سے تیری نظر کہاں تک مکانِ امکاں سے لامکاں تک
خدا ہی جانے تری بصیرت امامِ اعظم امامِ اعظم
بڑا قوی ہے قیاس تیرا کتاب و سنت اساس تیری
خدا نے بخشی تجھے یہ حکمت امامِ اعظم امامِ اعظم
رضا ہے تیرا فقیہ اعظم ہے اس کا ہر علم و فن مسلم
فتاویٰ اس کا تری روایت امامِ اعظم امامِ اعظم
یہ خوشترؔ قادری و رضوی تلمذاً مذہباً ہے حنفی
حقیقتاً آپ کا ہے حضرت امامِ اعظم امامِ اعظم
- کتاب : Khushbu-e-Khushtar
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.