میرے مخدوم اشرف کرم کیجیے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت مخدوم اشرف جہاں گیر (کچھوچھہ-اتر پردیش)
میرے مخدوم اشرف کرم کیجیے
چھوڑ کر آپ کا در کدھر جائیں گے
تیرے منگتے ترے در پہ آئے ہیں سب
اپنا رودادِ غم عرض کرتے ہیں سب
صدقۂ پنچتن کردو نظرِ کرم
سب کے قسمت کے تارے سنور جائیں گے
میرے مخدوم اشرف
میں خطاکار آقا گنہگار ہوں
پھر بھی تیرے کرم کا طلبگار ہوں
تم نہ دوگے تو پھر کون دے گا ہمیں
چھوڑ کر آپ کا در کدھر جائیں گے
میرے مخدوم اشرف
بھول مجھ سے ہوئی میں خطاکار ہوں
حالِ دل کیا کہوں میں تو بیمار ہوں
دور کر دو الم فاطمہ کے للن
ورنہ چوکھٹ پہ تیرے ہی مر جائیں گے
میرے مخدوم اشرف
آئے ہیں سب گدا تیرے در پہ شہا
خالی جھولی ہے سب کی بھرو اشرفا
غوث و خواجہ کا صدقہ کرو اب عطا
پھر تو سب کے مقدر نکھر جائیں گے
میرے مخدوم اشرف
تیرا ہی ہے گدا التجا باخدا
صدقہ حسنین کا دے دو میرے شہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.