Font by Mehr Nastaliq Web

جو قطب دوعالم مرا ابوالعلا ہے

محمد صدیق مائل

جو قطب دوعالم مرا ابوالعلا ہے

محمد صدیق مائل

MORE BYمحمد صدیق مائل

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ-بھارت)

    جو قطب دوعالم مرا ابوالعلا ہے

    حقیقت میں کنز خفا ابوالعلا ہے

    زباں پر میری ابوالعلا ابوالعلا ہے

    دل و جان میں میرے بسا ابوالعلا ہے

    علی اور احمد کی صورت کا پیکر

    سراپا یہ ظل خدا ابوالعلا ہے

    میں عاشق ہوں جس کا میں شہید ہوں جس کا

    وہ محبوب رب علا ابو العلا ہے

    خدا کا ہے وہ اور خدائی اس کی

    دو عالم کا حاجت روا ابوالعلا ہے

    جو کچھ چاہتے ہو اسی در سے چاہو

    مجسم کرم اور عطا ابوالعلا ہے

    طلب دل سے کرتا ج سرتاج مائل

    کہ نورِ خدا کی ضیا ابوالعلا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Anwarul Ula (Pg. 250)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے