وہ آئیں گے مرا دکھ درد سن کر ہاتھ رکھیں گے
وہ آئیں گے مرا دکھ درد سن کر ہاتھ رکھیں گے
بہلتا جا رہا ہے آس میں کیسا ہے صابر دل
دکھائے میں نے اس کو خوبصورت شہر دنیا کے
یہ ضد کرتا ہے دیکھوں گا مدینہ دل ہے آخر دل
یہ دل دیوانہ خیرالبشر مجھ سے زیادہ ہے
میں سمجھا تھا کہ ہوں میں ہی مسلماں اور کافر دل
مدینہ نقشِ پا کا نقشِ پا منزل کی منزل ہے
مدینے سے چلا تھا اور وہیں پر آ گیا پھر دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.