گنج_رحمت لٹانے حضور آگئے
گنج رحمت لٹانے حضور آگئے
دشت میں گل کھلانے حضور آگئے
جس پہ چلنے سے حاصل ہو رب کی رضا
راستہ وہ دکھانے حضور آ گئے
بجھ چکے تھے صداقت کے سارے دیے
پھر لگے جگمگانے حضور آ گئے
عبد و معبود کے بیچ حائل تھے جو
سارے پردے ہٹانے حضور آگئے
اے مرے دل پریشاں ہے کیوں اس قدر
تیری بگڑی بنانے حضور آ گئے
لے کے تحفہ عنایات و اکرام کا
ناز کر اے زمانے حضور آگئے
ہر طرف رحمت کبریا کے مجیبؔ
لگ گئے شامیانے حضور آگئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.