مجھ پہ رب کا کرم ہوا قاسم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت قاسم بن حسن۔
مجھ پہ رب کا کرم ہوا قاسم
لکھ رہا ہوں تری ثنا قاسم
ہیں شبیہ نبی علی اکبر
اور علی کا ہیں آئینہ قاسم
آپ بھی ہیں شریک نور نبی
چار سو آپ کی ضیا قاسم
مشکلوں میں تمہارے دادا کا
نام لیتے ہیں انبیا قاسم
آفتوں میں ہوں مبتلا قاسم
آپ کر دیں مجھے رہا قاسم
غم سے اپنے نجات پانے کو
یاد کرتا ہوں کربلا قاسم
جد امجد کا آپ کے صدقہ
مجھ کو کر دیجیے عطا قاسم
دونوں عالم میں کامیاب رہوں
ایسی دے دیجیے دعا قاسم
ذکر حیدر ہو تا دم آخر
دل کی میرے ہے یہ دوا قاسم
قبر میں دید دیجو سالکؔ کو
آگے ہووے گا سب بھلا قاسم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.