زمانہ دل سے ہے شیدا مرے غفار بابا کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت غفار حسین شاہ جہاں گیری (کراچی۔سندھ)
زمانہ دل سے ہے شیدا مرے غفار بابا کا
ہے شرق و غرب میں چرچا مرے غفار بابا کا
ولایت پائی مولا سے علی مولا کے صدقے میں
ہے ولیوں میں بڑا رتبہ مرے غفار بابا کا
زباں پر پنجتن کا ذکر رہتا دم بدم ان کی
وظیفہ روز و شب کا تھا مرے غفار بابا کا
انہیں آلِ نبی سے عشق تھا اصحاب سے الفت
عجب ایمان تھا سچا مرے غفار بابا کا
سلاسل جس قدر ہیں سب ہی ان کی قدر کرتے ہیں
بیاں کیا ہو سکے رتبہ مرے غفار بابا کا
مرادیں اپنے دامن میں لیے لوٹا وہی در سے
جو سائل بن کے آیا تھا مرے غفار بابا کا
جو ان کے حلقۂ نسبت میں آیا سرخرو ٹھہرا
وہ حلقہ ہے خدا بھاتا مرے غفار بابا کا
خدایا تیری رحمت سے ترے محبوب کے صدقے
سروں پر سب کے ہو سایہ مرے غفار بابا کا
نظر آتا ہے اے مختارؔ ہر دم چشمِ بینا کو
حقیت آفریں جلوہ مرے غفار بابا کا
- کتاب : Kalaam-e-Mukhtar
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.