Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم جو کر دو رہبری یا حضرتِ سید عرب

مختار بدایونی

تم جو کر دو رہبری یا حضرتِ سید عرب

مختار بدایونی

MORE BYمختار بدایونی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عرب چشتی بخاری (بدایوں-اتر پردیش)

    تم جو کر دو رہبری یا حضرتِ سید عرب

    حل ہو ہر مشکل اڑی یا حضرتِ سید عرب

    تم ہو سید اور پھر ماہِ عرب کے لاڈلے

    یہ فضیلت ہے بڑی یا حضرتِ سید عرب

    خواجۂ عثمان سے بیعت کا شرف تم کو ملا

    کیوں نہ ہو پھر برتری یا حضرتِ سید عرب

    تیل ہم سایہ نے مانگا عطر اس کو دے دیا

    تم سخی ابن سخی یا حضرتِ سید عرب

    حضرتِ خواجہ کا صدقہ فکرِ دنیا سے مجھے

    دو نجاتِ دائمی یا حضرتِ سید عرب

    میں ہوں منگتا، تم ہو داتا، دیر ہے پھر کس لیے

    جھولیاں بھر دو مری یا حضرتِ سید عرب

    میرے دینے سے خزانے میں تمہارے یا حضور

    ہوگی کیا کوئی کمی یا حضرت سید عرب

    مانگنے کی پھر ضرورت ہو نہ مجھ کو عمر بھر

    ہے یہ حاجت آخری یا حضرتِ سید عرب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے