محمد کا یہ احترام اللہ اللہ
محمد کا یہ احترام اللہ اللہ
کہ جلوے کریں خود سلام اللہ اللہ
چمکتا ہے فاران کی چوٹیوں سے
عرب کا وہ ماہِ تمام اللہ اللہ
جو تکلیف پہنچے تو دے دیں دعائیں
یہ تھا جذبۂ انتقام اللہ اللہ
جہاں جاتے جبریل کے پر ہیں جلتے
ہے وہ عبدیت کا مقام اللہ اللہ
بدل ڈالا اخلاق کی خوبیوں سے
زمانے کا سارا نظام اللہ اللہ
نہیں جس کی تمثیل دنیا میں کوئی
مدینہ کی وہ صبح و شام اللہ اللہ
وہ مختارؔ ہے جو کہ رسوائے عالم
غلاموں میں ہے اس کا نام اللہ اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.