لب کھول ادب سے شہ_لولاک کا در ہے
لب کھول ادب سے شہ لولاک کا در ہے
اعمال سبھی خاک میں مل جانے کا ڈر ہے
جس جا پہ وہ آئینۂ حق جلوہ نشیں ہے
جو لطف وہاں ہے وہ کہیں اور نہیں ہے
یہ مانا کہ مکے میں بھی اللہ کا گھر ہے
مولا نے بنایا اسے منظور خلائق
سب عرشی و فرشی ہوئے دیدار کے شائق
سب اہل نظر کا وہی منظور نظر ہے
اسریٰ میں وہ قوسین و دنیٰ شان محمدؐ
دیدار خدا صرف ہے شایان محمدؐ
ہم جیسوں کی معراج مدینے کا سفر ہے
پڑ جائے جو دل پر تو پگھلنے نہیں دیتا
جو پھول کھلا دیتا ہے جلنے نہیں دیتا
ممتازؔ وہ آقا کی محبت کا شرر ہے
- کتاب : Mumtaziyat (Pg. 38)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.