کتاب_دل پہ رقم لا_الہ_الا_اللہ
کتاب دل پہ رقم لا الہ الا اللہ
پیام شاہ امم لا الہ الا اللہ
عرب ہو یا ہو عجم لا الہ الا اللہ
نبی کے نقش قدم لا الہ الا اللہ
یہی خلاصۂ توحید اور رسالت ہے
احد میں میم ہے ضم لا الہ الا اللہ
ہے کارخانۂ قدرت کا لفظ کن سے وجود
یہ ہست و بود و عدم لا الہ الا اللہ
سراپا ابد ہے ہر چیز کبریا کے حضورؐ
سر نیاز ہے خم لا الہ الا اللہ
یہی ہے تزکیۂ قلب و نفس کا ساماں
یہی ہے بحر کرم لا الہ الا اللہ
- کتاب : Mumtaziyat (Pg. 34)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.