خدا کے بعد نکلتا ہے منہ سے نام ترا
خدا کے بعد نکلتا ہے منہ سے نام ترا
وظیفہ پڑھتی ہے مخلوق صبح و شام ترا
جو تجھ سے پہلے کوئی نام ہے تو نامِ خدا
خدا کے بعد کوئی نام ہے تو نام ترا
یہ مہر و ماہ تری رفعتوں کو کیا جانیں
مری نگاہ سے پوچھے کوئی مقام ترا
یہ قربِ خاص کہ خالق نے اپنے نام کے ساتھ
درِ قبول پہ لکھا ہے صرف نام ترا
تری زباں سے وہ نکلا جو حق نے فرمایا
کلامِ حق ہے خدا کی قسم کلام ترا
زبان دھوتے ہیں پہلے وہ پھول شبنم سے
سحر کے وقت جو لیتے ہیں اٹھ کے نام ترا
خوشا نصیب منورؔ بہ فیض نعتِ رسول
قبول بارگہِ حق ہوا کلام ترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.