صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے
صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے
آ گیا وہ نور والا جس کا سارا نور ہے
بزمِ طیبہ کیسی نورانی ہے کتنا نور ہے
نور ہے پھر نور کس کا جو سراپا نور ہے
عرش نوری فرش نوری ذرہ ذرہ نور ہے
نور کا دربار ہے ہر سمت چھایا نور ہے
ڈالی ڈالی نور کی ہے پتا پتا نور ہے
گل کھلے ہیں نور کے گلشن میں مہکا نور ہے
میں تہی دامن ہوں داتا تیرے گھر کا نور ہے
لا الٹ دے آج اس دامن میں جتنا نور ہے
جگمگا اٹھے ہیں عرش و فرش و کرسی نور سے
اللہ اللہ کیا چمک کیا روشنی کیا نور ہے
جذب ہے ہر چشم بینا میں اسی سائے کا نور
نور کا سایہ نظر کیا آئے سایا نور ہے
تجھ سے پائی ہے تجلی چشم مہر و ماہ نے
تو وہ تارا ہے کہ اعلیٰ نور والا نور ہے
جس نے جو کچھ نور پایا سب تری سرکار سے
نور کی سرکار کا تو سب سے پہلا نور ہے
اس طرف بھی اک نگاہِ نور اے نور الہٰ
میں سراپا معصیت ہوں تو سراپا نور ہے
اے منورؔ ایک میری ہی نظر پر بس نہیں
ہر نظر ہر آنکھ کے پردے میں اس کا نور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.