Font by Mehr Nastaliq Web

قدموں میں آپ کے ہے جو راحت کہیں نہیں

منور ہاشمی

قدموں میں آپ کے ہے جو راحت کہیں نہیں

منور ہاشمی

MORE BYمنور ہاشمی

    قدموں میں آپ کے ہے جو راحت کہیں نہیں

    اس پُر سکوں زمیں سی کوئی زمیں نہیں

    مجھ کو بلا کے آپ نے دی ہیں تسلیاں

    ہم پایہ میرا اور کوئی ہے؟ نہیں، نہیں

    یہ دل ہے اس میں آپ ہیں اور آپ کا خیال

    صد شکر اس میں اور کوئی بھی مکیں نہیں

    یہ شہرِ بے مثال ہے دل میں بسا ہوا

    میں اس سے ذور جاؤں گا، مجھ کو یقیں نہیں

    اسمِ رسول پاک سے ہے روشنی تمام

    اس سے بڑا چراغ منورؔ کہیں نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے