چادرِ رحمتِ سرکارِ دو عالم کے سِوا
چادرِ رحمتِ سرکارِ دو عالم کے سوا
کچھ مجھے یاد نہ تھا روضۂ اطہر کے قریب
مال و زرِ دنیا کی ضرورت نہیں مجھ کو
میں چادرِ رحمت کی دعا مانگ رہا ہوں
میرے حضور کی رحمت سے کچھ بعید نہیں
مجھے بھی چادرِ رحمت نصیب ہو جائے
آپ نے کعب و بصیری کو جو چادر بخشی
آج اس بردۂ رحمت کا طلب گار ہوں میں
جب تک نہ بھیجیں چادرِ رحمت شفیعِ حشر
اے دوست میرا جسم سپردِ لحد نہ ہو
کہہ دوں گا مجھے چادرِ رحمت کی طلب ہے
جس دن بھی جہاں بھی میرے آقا نظر آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.