حضور مجھ سے گنہگار پر نگاہِ کرم
حضور مجھ سے گنہگار پر نگاہِ کرم
حضور چشمِ عنایت کے انتظار میں ہوں
حضور کرب کے دوزخ میں جل رہا ہوں میں
حضور سایۂ رحمت کے انتظار میں ہوں
مدینہ سے کوئی پیغام آنے والا ہے
نسیمِ شہرِ رسالت کے انتظار میں ہوں
منیرؔ رختِ سفر کب کا باندھ رکھا ہے
میں اب تو صرف اجازت کے انتظار میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.