محفلِ جاں سجی ہوئی آپ کے دم قدم سے ہے
محفلِ جاں سجی ہوئی آپ کے دم قدم سے ہے
میری تو کائنات ہی آپ کے دم قدم سے ہے
آپ نہ ہوں تو زندگی اتنی حسین ہی نہ ہو
آپ کی تمام دلکشی آپ کے دم قدم سے ہے
میری اذان دل نواز میری نماز جاں گداز
میرا شعورِ بندگی آپ کے دم قدم سے ہے
آپ کے فیض و لطف سے میں ہوں جہاں میں سرفراز
میری بلند قامتی آپ کے دم قدم سے ہے
آپ کے دم قدم سے ہے تاب و توان زندگی
آپ کا یہ منیرؔ بھی آپ کے دم قدم سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.