Font by Mehr Nastaliq Web

مقصود دعا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

منیر قصوری

مقصود دعا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

منیر قصوری

MORE BYمنیر قصوری

    مقصود دعا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

    یعنی کہ خدا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

    اس بابِ کرم نے مجھے کیا کیا نہیں بخشا

    جو کچھ بھی ملا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

    جو کچھ مرے دامن میں یہ تم دیکھ رہے ہو

    سب کچھ بخدا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

    وہ دن بھی منیر آئے گا جب میں یہ کہوں گا

    اعزازِ ردا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے