اوقاتِ زیارت میں کمی تھی نہ کمی ہے
اوقاتِ زیارت میں کمی تھی نہ کمی ہے
سرکار کی قربت میں کمی تھی نہ کمی ہے
ہم ہی نہیں شائستۂ آدابِ نظاره
فیضان رسالت میں کمی تھی نہ کمی ہے
اک بار نہیں آپ نے سو بار نوازا
سرکار کی رحمت میں کمی تھی نہ کمی ہے
اک دستِ کرم سب میں کرم بانٹ رہا ہے
اس بحرِ سخاوت میں کمی تھی نہ کمی ہے
جس شے کی تمنا ہو بڑے شوق سے مانگو
دربار رسالت میں کمی تھی نہ کمی ہے
میں آج بھی دنیا سے کرم لوٹ رہا ہوں
آقا کی عنائت میں کمی تھی نہ کمی ہے
اک بابِ کرم ہی نے میرا ساتھ دیا ہے
اس در کی رفاقت میں کمی تھی نہ کمی ہے
ہم لوگ منیرؔ ان سے طلب اور کریں کیا
آقا کی عنائت میں کمی تھی نہ کمی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.