خامشی ٹھیک نہیں اس در پر
خامشی ٹھیک نہیں اس در پر
کچھ نہ کچھ بہرِ شفاعت کہیے
عین ممکن ہے بہت کچھ مل جائے
برملا اپنی ضرورت کہیے
ہو ہی جائے گا غمِ دل کا علاج
آپ سے دل کی تو حالت کہیے
میں بھی ہوں حلقۂ بگوشِ سرکار
یہ مری خوبیِ قسمت کہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.