پہلے کچھ شوقِ زیارت کی پذیرائی ہو
پہلے کچھ شوقِ زیارت کی پذیرائی ہو
پھرے مرے جذبۂ مدحت کی پذیرائی ہو
میں شب و روز یہی ایک دعا کرتا ہوں
میرے ہر اشکِ ندامت کی پذیرائی ہو
میرے سرکار میں امیدِ کرم رکھتا ہوں
میری امیدِ عنایت کی پذیرائی ہو
میں نے سر کو کسی دہلیز پہ جھکنے نہ دیا
میرے آقا میری غیرت کی پذیرائی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.