Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے روئے مبارک اپنا دکھا مخدوم علی احمد صابر

منشی خلیق

مجھے روئے مبارک اپنا دکھا مخدوم علی احمد صابر

منشی خلیق

MORE BYمنشی خلیق

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاوالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    مجھے روئے مبارک اپنا دکھا مخدوم علی احمد صابر

    مری سوتی ہوئی تقدیر جگا مخدوم علی احمد صابر

    ولیوں میں نہیں کوئی تجھ سا مخدوم علی احمد صابر

    تو باوا فرید کا ہے پیارا مخدوم علی احمد صابر

    مجھے جامِ مئے عرفاں کا پلا اب بہرخدا روضہ پہ بلا

    مرا دل ہے تپِ دوری سے جلا مخدوم علی احمد صابر

    کیا حق نے شرف ہے تجھ کو دیا خاصانِ خدا میں نامِ خدا

    مشہور کیا مقبول کیا مخدوم علی احمد صابر

    اتنے ہیں مریدجہاں میں تیرے ممکن ہی نہیں کہ شمار کرے

    چرچا ہے ہر اک جانب کو ترا مخدوم علی احمد صابر

    اب شوقِ زیارت دل کو مرے تڑپانے لگا دن رات مجھے

    دربار میں اپنے مجھ کو بلا مخدوم علی احمد صابر

    اللہ کبھی گر دل کا مرے ارمان زیارت پورا کرے

    ہو جاؤں میں دل سے تیرے فدا مخدوم علی احمد صابر

    ہے دل میں یہی ارمان بھرا دکھلا دے رخِ روشن اپنا

    آ مجھ کو نظر تو بہرِ خدا مخدوم علی احمد صابر

    دربار میں مجھ کو کر کے طلب برلاؤ مرے دل کا مطلب

    دن رات یہی کہتا ہوں میں یا مخدوم علی احمد صابر

    حسرت ہے خلیقؔ کے دل میں یہی دربانی ملے تیرے در کی

    اب بہرِ خدا خدمت میں بلا مخدوم علی احمد صابر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے