Sufinama

ہے مدعا دل پہ ہر بار پیر صابر

منشی رفیق

ہے مدعا دل پہ ہر بار پیر صابر

منشی رفیق

MORE BYمنشی رفیق

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    ہے مدعا دل پہ ہر بار پیر صابر

    دیکھوں میں آکے تیرا دربار پیر صابر

    جامِ وصال مجھ کو بہرِ خداپلا دے

    فرقت کی تشنگی سے ہوں زار پیر صابر

    دربار میں بلالے روضہ مجھے دکھا دے

    لب پر میرے یہی ہے تکرار پیر صابر

    فرقت میں تیری میرے دل کی جو کچھ ہے حالت

    لاریب ہے وہ تجھ کو اظہار پیر صابر

    ہر ایک راز حق نے تم پر عیاں کیا ہے

    ہے واقفِ رموزِ غفار پیر صابر

    خدمت ہی تیرے در کی بخشے مجھے الٰہی

    اس کے سوا نہیں کچھ درکار پیر صابر

    ہر ایک کے ہے دل کی امید ملتی رہتی

    ایسی سخی ہے تیری سرکار پیر صابر

    قربان جان و دل سے ہوجاؤں اور صدقے

    گر خواب میں دکھاؤ دیدار پیر صابر

    خادم رفیقؔ کی ہے مدت سے آرزو یہ

    دیکھو ں تمہارا آکر دربار پیر صابر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے