جلوہ گر تھا نورِ شاہ دوجہاں قندیل میں
جلوہ گر تھا نورِ شاہ دوجہاں قندیل میں
حق نے نورانی بنایا تھا مکاں قندیل میں
آیت لولاک سے ظاہر تھی عظمت آپ کی
سب سے پہلے تھا یہی نور نہاں قندیل میں
آدم و حوا نبی و اؤلیا کا حال سب
آپ کو معلوم ہوتا تھا وہاں قندیل میں
جو اترتے تھے صحیفے حال ان کا من وعن
آپ پر اللہ کرتا تھا عیاں قندیل میں
مصلحت کچھ تھی خدا کی ورنہ یہ نورِ عظیم
یوں بھلا ساقیؔ سمائے تھا کہاں قندیل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.