آپ کو دیکھا ملک بولے کہ ہاں یہ ہی تو ہیں
آپ کو دیکھا ملک بولے کہ ہاں یہ ہی تو ہیں
احمد مرسل شہِ شاہنشہاں یہ ہی تو ہیں
ہے نزول آیت لولاک جن کی شان میں
باعث ایجاد وہ جانِ جہاں یہ ہی تو ہیں
تھا شبِ معراج نبیوں کی زباں پر برملا
پیشوا و سرورِ پیغمبراں یہ ہی تو ہیں
کر کے سایہ حشر میں امت پہ فرمائیں گے آپ
بخش دے یارب مرے وابستگاں یہ ہی تو ہیں
نام احمد پر فدا کیوں کر دلِ ساقیؔ نہ ہو
مالکِ ارض و سماکون و مکاں یہ ہی تو ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.