Font by Mehr Nastaliq Web

آپ کو دیکھا فلک بولے کہ ہاں یہ ہی تو ہیں

منشی شنکر لال

آپ کو دیکھا فلک بولے کہ ہاں یہ ہی تو ہیں

منشی شنکر لال

MORE BYمنشی شنکر لال

    آپ کو دیکھا فلک بولے کہ ہاں یہ ہی تو ہیں

    احمد مرسل شہ شاہنشاہاں یہ ہی تو ہیں

    ہے نزول آیت لولاک جن کی شان میں

    باعث ایجاد وہ جان جہاں یہ ہی تو ہیں

    تھا شب معراج نبیوں کی زباں پر برملا

    پیشوا وہ سرورِ پیغمبراں یہ ہی تو ہیں

    کر کے سایہ حشر میں امت پہ فرمائیں گے آپ

    بخش دے یا رب مرے وابستگاں یہ ہی تو ہیں

    نام احمد پر فدا کیوں کر دل ساقیؔ نہ ہو

    مالکِ ارض و سما کون و مکاں یہ ہی تو ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے