مقدر سے اگر سرکار میں جانا میسر ہو
مقدر سے اگر سرکار میں جانا میسر ہو
تو جو کچھ میرے دل میں ہے وہ سب کچھ میرے لب پر ہو
تمہارے در پہ جھکتے ہی مرے سر کا یہ رتبہ ہو
کہ اس پر میرے رب کا فضل و رحمت سایۂ گستر ہو
تمہارا حکم ہے جاری و ساری ساری عالم میں
نہ کیوں کر ہو کہ تم تو نائبِ خلاقِ اکبر ہو
تمہاری ضوفشانی، عطر بیزی کا یہ عالم ہے
جہاں سے گزرو وہ کوچہ منور ہو معطر ہو
منزہ ہو فضائل اور محاسن میں شریکوں سے
اور حسنِ صورت و سیرت میں بھی بے مثل جوہر ہو
مرے دل سے گناہوں کا یہ سارا میل دھل جائے
اگر بارش تمہارے نور کی مجھ پہ بھی دم بھر ہو
حقیقت کو تمہارے بس خدا جانے کہ تم کیا ہو
ہمارا علم اتنا ہے سویٰ اللہ سب سے برتر ہو
قیامت میں مجھے اپنے گناہوں کا نہیں کھٹکا
خدا کے فضل سے جب تم شفیعِ روزِ محشر ہو
زبانیں پیاس سے جب عرصۂ محشر میں ہوں باہر
مجھے بھی اپنے صدقے میں عطا اک جامِ کوثر ہو
حسنؔ کی لاج رکھ لینا کرم سے اپنے اے آقا
بروزِ حشر جب وہ رو بروئے رب اکبر ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.