Sufinama

اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے

مصطفیٰ رضا خان

اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے

مصطفیٰ رضا خان

MORE BYمصطفیٰ رضا خان

    اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے

    بالا سے بالا عظمت والے

    سب سے برتر عزت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    سب سے زائد حرمت والے

    سب سے بڑھ کر ہمت والے

    سب سے برتر قدرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    جاہ و جلال و جاہت والے

    قوت و سطوت صولت والے

    شان و شوکت حشمت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو ماہِ لاہوت خلوت

    تم ہو شاہِ ناسوت جلوت

    تم ہو جامعیت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو جوہر فرد عزت

    تم ہو جسم و جان وجاہت

    تم ہو تاج رفعت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو آب عین رحمت

    تم ہو تاب ماہ وحدت

    اے چمکیلی رنگت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو نہر بحر وحدت

    تم ہو پیارے منبع کثرت

    وحدت والے کثرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    مالک کل کے تم ہو نائب

    سب سے تمہارا حاضر غائب

    تم ہو شہود و غیبت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو سایۂ رب عزت

    تم ہو مایۂ خلق و خلقت

    دونوں جہا ں کی زینت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو صاحبِ عز و کرامت

    تم ہو لعل نگین کرامت

    تم ہو نہایت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    اوحیٰ الیک اللہ ما اوحیٰ

    من یعلمھا الا انت

    مولیٰ سر قدرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    چہرہ مطلع نور الٰہی

    سینہ مخزن راز خدائی

    شرح صدر صدارت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارے

    رب کے پیارے راج دلارے

    عزت والے عظمت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    ہم ہیں بیٹھے تمرے دوارے

    اپنی اپنی جھولی پسارے

    داتا پیارے دولت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    ہر علت کے تم ہو دافع

    ہر مشکل کے تم ہو رافع

    صحت والے قوت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    ہر کر بت کے تم ہو دافع

    ہر بیماری کے تم ہو نافع

    اے سرمایۂ راحت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    بندا ہم اور بندے تمہارے

    آؤ آؤ پیارے پیارے

    رأفت والے رحمت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    خاک قدم کی یاد قسم کی

    یہ ہے عزت آپ کے دم کی

    عرش سے اعظم تربیت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    سدرہ تمہارا عرش تمہارا

    کرسی تمہاری فرش تمہارا

    مالک دوزخ و جنت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    رب نے تم کو سیرکرائی

    اپنی خدائی تم کو دکھائی

    ایسی اچھی بصارت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    عرش خدا تک کس کی رسائی

    دولت رویت کس نے پائی

    ایسی رفعت و دولت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم نے پایہ رتبۂ علیا

    قاب قوسین او ادنیٰ

    حق سے ایسی قربت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    غائب کیسے نہ ہوتا حاضر

    جب ہے باطن خود ہی ظاہر

    علم غیب و شہادت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو شمع علم و حکمت

    تم ہو ضوء نور ہدایت

    اے نورانی طلعت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو باغ بہار و رحمت

    دل ہے غنچۂ راز وحدت

    بھینی بھینی نکہت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    موج اول بحرِ رحمت

    جوش آخر بحر رافت

    فیض وجود سخاوت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو وجہِ بعث خلقت

    تم ہو سر غیب و شہادت

    راز وحدت و کثرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو فتح باب نبوت

    تم سے ختم دور رسالت

    ان کی پچھلی فضیلت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    تم ہو حق کے وہ ہے تمہارا

    سب ہے تمہارا جو ہے اس کا

    حق سے ایسی الفت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    سرور و آقا مالک و مولیٰ

    دونوں جگ کے تم ہو داتا

    رحمت والے، رافت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    سارے رسولوں سے تم برتر

    تم سارے نبیوں کے سرور

    سب سے بہتر امت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    کون ہے محبوبوں میں تم سا

    کوئی نہیں ہے حاشا کلا

    پیاری پیاری صورت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    حقا حق نے ہے تم کو کیا

    بے مثل و نظیر و بے ہمتا

    اچھی اچھی سیرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    دونوں جہاں کے سرور تم ہو

    دین حق کے رہبر تم ہو

    شمع بزم ہدایت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    عرش کی زینت تم ہی سے ہے

    فرش کی نزہت تم ہی سے ہے

    حسن و جمال و نظافت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    مہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہے

    سورج تم نے لوٹایا ہے

    زور دست قدرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    نافع علت دافع کربت

    تم ہو کہف روز مصیبت

    رب سے اذن شفاعت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    کوئی نہیں ہے ایسا آقا

    پردہ ڈھانپے جو تنکوں کا

    شرم و حیا و غیرت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    للہ خبر لو نوریؔ کی

    اچھی صورت ہو نوریؔ کی

    چاند سی اچھی صورت والے

    صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : Samaan-e-Bakhshish (Pg. 73)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے