بو تراب و شہ مرداں اسداللہ علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
بو تراب و شہ مرداں اسداللہ علی
میرے اقلیم تصوف کے شہنشاہ علی
معرفت تیری مجاور ہے بقا سجادہ
سدرہ حکمت و دانش تری درگارہ علی
تیرے سجدوں کی جبیں پر تری شہ رگ کا لہو
کربلا تیرے گھرانے کی کمیں گاہ علی
بند آنکھوں سے تجھے دیکھ رہا ہوں مولیٰ
چل رہی ہیں مری سانسیں تیرے ہمراہ علی
علم ہے اپنے کناروں کا نہ گہرائی کا
میرے اندر کا سمندر ہے تری چاہ علی
نام لکھ لے مرا جاروب کشوں میں اپنے
مجھ کو درکار ہے عز و شرف و جاہ علی
آتا جاتا رہوں میں علم کے دروازے سے
میں علی کا ہوں ملازم مری تنخواہ علی
- کتاب : میرے اچھے رسول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.