Font by Mehr Nastaliq Web

علم کے شہر کا دروازہ کعبے کی دیوار علی

مظفر وارثی

علم کے شہر کا دروازہ کعبے کی دیوار علی

مظفر وارثی

MORE BYمظفر وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    علم کے شہر کا دروازہ کعبے کی دیوار علی

    دریائے الا اللہ کے ادھر علی اس پار علی

    قافلۂ جرات کا گجر ایک اکیلا بھی لشکر

    اللہ کے پیارے کی سپر اللہ کی تلوار علی

    منبر علی اذاں احمد رحل علی قرآں احمد

    مختار یزداں احمد احمد کا مختار علی

    تاج شہی پا پوش نبی قرب خدا آغوش نبی

    تخت دوعالم دوش نبی دوش نبی کا سوار علی

    قطرہ قطرہ اسے پیوں اور سمندر کہلاؤں

    میرے عشق شمارے کی قسطیں سلسلہ وار علی

    حنفیت کا میں بالک اہل بیت کا لے پالک

    علی کا حاجت مند ہوں میں مجھ کو ہے درکار علی

    جب آنسو مشعل ہو جائیں شنگیاں مقتل ہو جائیں

    روح کے ریگستانوں پر برسے موسلا دھار علی

    میرا حرف استدلال حبِ علی سے مالا مال

    ڈالوں اس کے گرد دھمال میں پرکار مدار علی

    سجدہ روشن جبیں لگوں شیشہ عین الیقیں لگوں

    میں بھی کتنا حسیں لگوں میرا ہار سنگھار علی

    سکۂ جاں چل جائے اگر اس سے خریدوں ایک نظر

    میری جیب میں ٹھیکریاں ہیروں کا بازار علی

    اس کو جتنی بار پڑھا اس کی طرف کچھ اور بڑھا

    اب یہ مظفرؔ عالم ہے سوگ علی تہوار علی

    مأخذ :
    • کتاب : میرے اچھے رسول

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے