Font by Mehr Nastaliq Web

اے امیرالمؤمنین اے پیشوائے متقین

مظفر وارثی

اے امیرالمؤمنین اے پیشوائے متقین

مظفر وارثی

MORE BYمظفر وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    اے امیرالمؤمنین اے پیشوائے متقین

    سید دنیا و آخر اے ولی المسلمین

    صفوۃ اللہ صاحب الرایہ امام الاؤلیا

    اسداللہ حجتہ اللہ الوصی المرتضیٰ

    اے محمد کے خلیفہ نائب حق کے وزیر

    الشہید الصادق القاری مشیروں کے مشیر

    الصفی و الامین المہدی و المھتدی

    مالک و مختار و مولیٰ سیدی و مرشدی

    قاقل الفجرہ مقیم الحجہ یعسوب الامم

    آخری منزل نجف اور اولین مسکن حرم

    قاضی دین رسالت وارث علم رسول

    اے تصوف کے مقدر اے طریقت کے اصول

    رکھتا قرآں پر نظر گھوڑے پہ جب ہوتا سوار

    لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذولفقار

    مأخذ :
    • کتاب : میرے اچھے رسول

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے